آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔


کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسٹیون اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ کے دوران کہنی میں تکلیف شروع ہوئی تھی ۔ فٹنس مسائل کے سبب انہوں نے ون ڈے سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 hours ago





