Advertisement
پاکستان

وزیراعظم ارکان قومی وپنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ارکان قومی وپنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 29 2022، 4:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم ارکان قومی وپنجاب اسمبلی  سے ملاقاتیں کریں گے

جی این این کے مطابق  وزیراعظم  عمران خان سے نون لیگ کے منحرف صوبائی اسمبلی ارکان بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقات 02:45 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگی ۔

ملاقات کرنےوالوں میں اشرف انصاری، میاں جلیل احمد شرقپوری، فیصل خان نیازی، مولانا غیاث الدین شامل ہیں ۔

وزیراعظم سے اظہرعباس چانڈیا، ڈاکٹرسیمی بخاری، غوث بخش مہر، ملک شہزاد اعوان اورعمرایوب بھی ملاقات کریں گے۔

کراچی کے ارکان قومی اسمبلی ا ورسندھ کے صوبائی اسمبلی ارکان بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ 

Advertisement