Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں، فرودس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا.

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 29th 2022, 4:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبریں، فرودس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی

مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا. واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement