Advertisement
علاقائی

دیربالامیں بلدیاتی انتخابات، 30 اور31 مارچ کو تعطیل کا اعلان 

دیربالا: 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے باعث دیر بالا کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 29th 2022, 5:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دیربالامیں بلدیاتی انتخابات، 30 اور31 مارچ کو تعطیل کا اعلان 

جی این این کے مطابق  یبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں  31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے باعث  ضلع کے تمام  سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 30 اور 31 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر نے  عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لیے پولنگ 31 مارچ کو ہو گی ۔ 

خیبر پختونخوا کے اُن اضلاع میں جہاں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہوئی تھی لیکن جہاں مختلف وجوہات کے باعث انتحابی عمل روک دیا گیا تھا یا شکایات کی وجہ سے وہاں نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، وہاں دوبارہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

Advertisement