رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات بینکس صبح دس سے ڈیڑھ بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔


اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اور صارفین کیلئے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات بینکس صبح دس سے ڈیڑھ بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔ جبکہ جمعے کو بینکس صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے ملازمین کیلئے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح دس سے ایک بجے تک ہوں گے۔
دوسری جانب قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ماہ رمضان کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا، سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کی منظوری کے بعد رمضان کے دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ماہ رمضان کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیر تا جمعرات صبح 10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پیر تا ہفتہ دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے اور نماز ظہر ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 1:30بجے تک وقفہ ہوگا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے نماز جمعہ ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 2 بجے ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا۔
واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی اور سرکاری اداروں کے اوقات کار میں کمی کی جاتی ہے۔
خیال رہے محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 29 شعبان یعنی 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار ہوگا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 hours ago






