قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔


ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔
شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے‘۔
WHAT A WIN. 2 hundreds in a row for Imam. Ek zaruri baat, badshah ek hi hai aur uska naam Babar hai. Team effort, fast bowlers were good and Fakhar provided the start, finished calmly by Ifti bhai and Khushdil. As a team we will work harder. Keep believing. #PakistanZindabad pic.twitter.com/UQPf9qt8cL
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 31, 2022
شاداب نے ٹوئٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔
انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا جب کہ افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔
شاداب نے شائقین کو امید دلائی ’ یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔
آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل








