اسلاآباد:منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم، وزیر اعظم نے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کی جانب سے بھیجے جانے والے جوابات نا معقول قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے منحرف اراکین اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے منحرفین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیار کرلیے گئے ہیں۔
منحرف اراکین کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر حکمران جماعت تحریک انصاف نے 13 کے قریب اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل






