وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کاچارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔


وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری نے عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کردی۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن عالمی سازش سے حکومتی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے عوامل کا جائزہ لے گا، کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکےاپنی رپورٹ مرتب کرےگا۔
وزارت قانون کے اعلامیے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران تبدیل کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے وزارت قانون کے تمام افسران کو فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago




