انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو متحد کر دیا ہے جبکہ پاکستان امن اور ترقی کا شراکت دار ہے


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ ملکی معاشی ترقی اور قیام امن ہماری ترجیح ہے جبکہ گلوبلائزیشن کے باعث سیکیورٹی اندرونی امن سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو متحد کر دیا ہے جبکہ پاکستان امن اور ترقی کا شراکت دار ہے اور دنیا جیو پالیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ ہم نئے دورمیں امن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم روایتی شراکت داری سے بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم معاشی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
بھارتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے اور بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ پاکستان میں بھارتی میزائل کا گرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے جبکہ سی پیک پاکستان کے لیے بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہو گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ روس یوکرین تنازعہ کا باعث سفارتکاری کی ناکامی ہے جبکہ تجارت اور رابطوں کے ذریعے افغانستان میں امن و ترقی لانا چاہتے ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل




