نیودہلی : بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکرتباہ ہوگیا ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آج صبح سویرے مگ 21 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ بھارتی فضائیہ ( آئی اے ایف ) کاگرنے والا طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔ جو ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اے گپتا نامی ایک گروپ کیپٹن ہلاک ہوگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مگ21 گرکر تباہ ہونے والے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیاہے ۔
گذشتہ کچھ عرصے میں انڈین ائیر فورس کے دیگر لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔
8مارچ 2019 کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مگ 21 گرکرتباہ ہوگیا تھا ۔
یکم فروری کو مراج 2000 جنگی طیارہ ایک معمول کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت باہر نہ نکل پائے اور ہلاک ہوگئے۔
12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
27 فروری کو ایم آیی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین ائیر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں ایک عام شہری کی بھی ہلاکت ہوئی۔
27 فروری کو بھارتی طیارے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے۔اگلے ہی دن بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھر پور جواب دیا، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مگر پاک فضائی نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور بھارت کا ایک پائلٹ گرفتار کر لیا۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل





