دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے کھلاڑی کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے، نئی رینکنگ میں انگلینڈ نے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ براجمان ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
آئی سی سی کی گزشتہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے نمبر پر موجود تھے، بابراعظم نے تیسری پوزیشن پر بھارتی بلے باز لوکیش راہول کو چوتھے نمبر پر دھکیلا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے ، فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے جبکہ افغانستان کے ہی مجیب الرحمان تیسری پوزیشن پر برا جمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈز کی نئی درجہ بندی میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈز کٹیگری میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا ہے ۔
Back-to-back fifties in the ongoing #INDvENG series have helped Virat Kohli reclaim the No.5 spot in the @MRFWorldwide ICC T20I Player Rankings ?
— ICC (@ICC) March 17, 2021
Full list: https://t.co/iM96Oe6eu6 pic.twitter.com/JkxEyZGTLr
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی باؤلرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش کے مجیب الرحمٰن دوسرے نمبر پر ہیں ۔ جبکہ پاکستان کے محمد عامر نویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
آئی سی سی آل راؤنڈرباؤلرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے ،افغانستان کے محمد نبی دوسرے جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
Shai Hope was the highest run-scorer in the #WIvSL ODIs with 258 runs at 86.00 ?
— ICC (@ICC) March 17, 2021
His brilliant performance has helped him break into the top 10 of the @MRFWorldwide ICC ODI Player Rankings.
Full list: https://t.co/9XBRp67hlj pic.twitter.com/7VTCuse11v
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 6 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 5 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل





