اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹارنے کا فیصلہ کیا گیاہے


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمران خان نے اپنا ترپ کا پتہ کھیلا اور پوری اپوزیشن کو شاک میں مبتلا کر دیا ۔شہبازشریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سپیکر پر آرٹیکل چھ لگے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی بھر پور تعداد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کیلئے موجود تھی جبکہ حکومتی شخصیات بھی اسمبلی میں آئیں، سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو تو فوادچوہدری کو گفتگو کیلئے وقت دیا گیا ، فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی سازش قرار دیا اور اس آرٹیکل 5 کے تحت تحریک پیش کی ،
سپیکر نے فواد چوہدری کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ، سپیکر نے رولنگ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔
اس کے فوری بعد عمران خان کا چہرہ تمام ٹی وی چینلز پر چھا گیا اور وہ قوم سے خطاب کرنے آ گئے جس میں انہوں نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے ۔ چونکہ تحریک عدم اعتماد مستر د ہو چکی ہے اس لیے وزیراعظم کے پاس اختیار واپس آ گیاہے کہ وہ اسمبلی توڑنے کیلئے صدر کو تجویز بھیج سکتے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹارنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 9 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 5 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 10 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 5 گھنٹے قبل