اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کردی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز صدر کو بھیجی تھی ، جس کو صدر مملکت عارف علوی نے منظور کرلیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئ ہے۔
آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں قوم کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلی اسپییکر نے عدم اعتماد تحریک مسترد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائز دیدی ہے، عوام الیکشن کی تیاری کریں ۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس جائیں، الیکشن ہوں، عوام فیصلہ کرے وہ کسے چاہتے ہیں، کوئی باہر سے سازش، کرپٹ لوگ، پیسہ دے کر قوم کا فیصلہ نہ کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اچکنیں سلوائیں اور لوگوں کو کروڑوں روپے دیے تو وہ پیسہ ضائع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی باہر سے یا کرپشن کا پیسہ اس ملک کا فیصلہ نہیں کرےگا، جیسے ہی صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو نگراں حکومت کا عمل شروع ہوگا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔
دوسری جانب تحریکِ عدم اعتماد مسترد کیے جانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن اراکین نے اس موقع پر خوب شور شرابا کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 43 منٹ قبل

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

فواد خان اور وانی کپور کی فلم’ عبیر گلال‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کو تیار
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

ناروےکا یوکرین کے لیے700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

گجرات :دوران کرکٹ میچ اوور نہ دینے کے پر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق ،ماموں زخمی
- 4 گھنٹے قبل