اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر کہا کہ عدالت کو اختیار نہیں اسپیکر کی رولنگ چیلنج کرے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےکل کیلئے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمیں بھی اپنے کیسز عدالت کے سامنے رکھنے کا موقع ملےگا، عدالت کو اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج کرے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رولنگ میں وجہ لکھی گئی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5 لاگو کیا گیا، ان کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہےکہ آئیں الیکشن لڑیں، عوام فیصلہ کریں گے، عدالتیں فیصلہ نہیں کرتیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ، پی پی، جے یو آئی چوں چوں کا مربہ بنا ہواہے، ان کےدماغ اخروٹ سے بھی چھوٹے ہیں، ان کی حیثیت نہیں الیکشن میں جانےکی، پاکستان کے تخت کا فیصلہ 22 کروڑ عوام نے کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ نہ بھکاری ہیں نہ بے غیرت، عمران خان کہتا ہے پاکستانی قوم کو عزت دو، ووٹ لے کر اسلام آباد کا تخت ملے گا، ٹیکنیکل جسٹس سے نہیں ملےگا۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 hours ago





