اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آج ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب پرامن اور آئینی طریقے سے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نےعدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے معاملے پر آج ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔حکم نامے کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے تقرری کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے پر امن طریقے سے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کہا گیا ہے کہ عدالت کے لیے تشویش ناک بات ملک میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے۔ عدالت کی جانب سے قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قوتوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی اداروں اور اہلکاوں کو کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدام سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ عدالت جائزہ لے گی کہ ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ حاصل ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اجلاس محض 6 منٹ ہی چل سکا۔ہنگامہ آرائی کے باعث ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago





