دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور : جنوبی افریقہ کے دورہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی ۔ قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کا کل دوبارہ کورونا ٹیسٹ ان کے گھر پر ہوگا ۔منفی آنے والے تمام کھلاڑی کل لاہور میں رپورٹ کریں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ساوتھ افریقہ سیریز کے لیے گزشتہ روز 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے تھے۔پنجاب حکومت کی پی سی بی کو قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا تربیتی کیمپ لگانے کی اجازت دے دی،قومی ٹیم 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔کیمپ کے دوران قومی کھلاڑی پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کو کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔پی ایس ایل کی ٹیموں میں شامل چند کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام ملازمین کے ٹیسٹ لیے گئے تھے اور 3 دن کیلئے پی ڈی بی ہیڈ آفس کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل






