اسلام آباد : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئِی حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں، دھاندھلی و انتخابی انجنیئرنگ میں پی ٹی آئی حکومت کا شراکتدار بننے سے انکار کو بغاوت کے طور پر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی انتخابی فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کے لیئے الیکشن کمیشن کو دھونس دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پوری قوم اور آئین اُس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئِی حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔ پی ٹی آئی ایک مشکوک جماعت، جس نے اقتدار پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے۔متحرک و حقیقی جمہوریت کے لئے ایک خودمختار الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمینٹ سے ڈیل سے متعلق تاثرات کو مسترد کردیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




