اسلام آباد : چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا تحفہ، کورونا وائرس کی تیسری کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی، ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر خصوصی طیارہ بیجنگ سے نورخان ایئربیس پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافے کے بعد پاکستان حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکیسن چین سے منگوائی، چین سے ویکسن لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ویکسین بھجوانے پرچین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں یکم فروری کو پاکستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان واپس پہنچا تھا، پہلی ویکسین کی کھیپ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی گئی جبکہ دوسری کھیپ میں کورونا ویکسین معمر افراد کیلئے مختص کی گئی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل







