اسلام آباد : کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح آج پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزارت خارجہ ،وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت و تجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی بات چیت کے علاوہ کویتی وزیر خارجہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جومشترکہ مذہب و اقدا ر کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کویت کے مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کویت کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔کویتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کیلئے مثبت اقدامات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
خیا ل رہے کہ کویتی وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ گزشتہ روزوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کویت کے لیے 2011 سے بند ویزوں کا اجرا جلد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے یہ خوشخبری سنانے جارہا ہوں کہ کویت کے ویزے بحال ہونے جارہے ہیں جو 2011 سے بند تھے۔جس دن کویت نے ہوائی اڈے کھولے، اُسی روز سے ویزے بھی کھل جائیں گے، جس کے بعد لوگوں کے روزگار کا اہم مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل





