اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط چیف جسٹس، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
کابینہ کی جانب سے یہ منظوری دی گئی ہے کہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس کا صرف ایک ہی ایجنڈا تھا، میٹنگ میں دھمکی آمیز خط سے متعلق ہی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ اراکین سے پوچھا گیا کہ دھمکی آمیز خط کو ملک کی اہم شخصیات کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے یا نہیں؟
کابینہ نے اس بات کی منظوری دی کہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے ساتھ شیئر کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔
ذرائع جی این این کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد بھی متوقع ہے جس کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم کے چیمبر کے باہر بھی اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ 12 بجے چیف جسٹس کے حکم پر عدالت لگے گی اور عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کا جائزہ لیاجائے گا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

