اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار نہیں مانوں گا اوربیرونی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔


سیاسی صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدوں گا اور نہ ہی ہار مانوں گا، میں آخری بال تک لڑوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی پیش کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سربراہوں سے بھی دھمکی آمیز مراسلہ شیئر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں کے ساتھ پاکستان میں ملاقاتوں کی ساری تفصیلات موجود ہیں، ڈپٹی اسپیکر نےحقائق دیکھتےہوئے ہی رولنگ دی تھی۔
وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ دھمکی آمیز مراسلہ پبلک کیا جائے۔
اب سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، اسپیکر مکمل طورپربا اختیارہیں، آئین وقانون پر عملدرآمدہوگا، اسمبلی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ تنہا ہوں لیکن قوم کےلیےلڑوں گا اورسمجھوتہ نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟ مجھےجیل میں ڈال سکتی ہے، میں قوم کے لیے آخری بال تک لڑوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب شکست تسلیم کروں گا۔
سینئر صحافیوں سے اپنی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو ہٹانے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی اہم اجلاس بلاتے ہیں تو افواہوں کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کوتبدیل کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی اس متعلق سوچا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنا کام آئین وقانون کےمطابق کرتارہوں گا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

