اسلام آباد: عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری مستعفی ہو گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی ہو گئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مستعفی ہو گئے ہیں۔
اسپیکر اسد قیصر نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس دھمکی آمیز مراسلہ پہنچ چکا ہے جس کے بعد میں نے اپنے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے، نئی دستاویزات دیکھنے کے بعد میں اسپیکر کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے لیے ملک سب سے پہلے ہے، انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے، کوئی دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، یہ دستاویز چیف جسٹس کو بھی دکھائی جائے گی اور اس بیرونی سازش کے خلاف پاکستان کے ساتھ سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 26 سال سے عمران خان کےساتھ رہا اور اسٹوڈنٹ لائف سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خودداری اور آزادی کے لیے ایک مؤقف اپنایا ہے اور وہ اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے ایوان ایاز صادق کے حوالے کر دیا۔
اس وقت ایاز صادق کی صدارت میں عدم اعتماد پر پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 2 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 18 گھنٹے قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 20 گھنٹے قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 2 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 19 گھنٹے قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 2 دن قبل






