اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا عمل شروع ہوتے ہی حکومتی اراکین اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔


عدم اعتماد پر ووٹنگ کیکارروائی شروع ہوتے ہی حکومتی ممبران قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ہیں۔
ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مستعفی ہو گئے۔
اسپیکر اسد قیصر نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس دھمکی آمیز مراسلہ پہنچ چکا ہے جس کے بعد میں نے اپنے عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے، نئی دستاویزات دیکھنے کے بعد میں اسپیکر کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے لیے ملک سب سے پہلے ہے، انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے، کوئی دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے، یہ دستاویز چیف جسٹس کو بھی دکھائی جائے گی اور اس بیرونی سازش کے خلاف پاکستان کے ساتھ سب کو کھڑا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 26 سال سے عمران خان کےساتھ رہا اور اسٹوڈنٹ لائف سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں۔
اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خودداری اور آزادی کے لیے ایک مؤقف اپنایا ہے اور وہ اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے ایوان ایاز صادق کے حوالے کر دیا۔
اس وقت ایاز صادق کی صدارت میں عدم اعتماد پر پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

