راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے امپورٹڈ حکومت ختم کرنے اور عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے آئندہ ممکنہ حکومت سے متعلق کہا کہ اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔
شیخ رشید نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ جس نے فائلیں بدلی ہیں وہ کل ملک کا وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اسمبلی توڑ دو، انہیں ایمرجنسی لگانے کا بھی کہا اور آج بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا ہے۔
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ میں عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، انہوں نے شرکاء سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عہد لیا۔
شدید سیاسی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوچکے ہیں، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا پاکستانی عوام جانتے ہیں راولپنڈی غیرت مند لوگوں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر پنڈی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک گھنٹہ قبل






