اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں کرنے کی کوشش تباہ کن ہو گی۔


سماجی رابطے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میں نے عرض کیا تھا سیاست کے فیصلے عدالتوں میں کرنے کی کوشش تباہ کن ہو گی۔
اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے تحریک انصاف کے ملک بھر جاری مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن کو سمجھ نہیں آ رہی تھی آج باہر نکلیں اور عوام کے اس سمندر کو روک کر دکھائیں۔
میں نے عرض کیا تھا سیاست کے فیصلے عدالتوں میں کرنے کی کوشش تباہ کن ہو گی، جن کو سمجھ نہیں آ رہی تھی آج باہر نکلیں اور عوام کے اس سمندر کو روک کر دکھائیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عوام مسلسل سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور "امپورٹڈ حکومت نامنظور" کا ٹرینڈ اس وقت ٹاپ پر ہے۔
اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کہنے کو تو پاکستان 1947ء میں ایک آزاد ریاست بنا مگر اقتدار کی تبدیلی کی بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔
یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک گزشتہ روز کامیاب ہو گئی تھی۔
عمران خان کے خلاف 174 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے جس کے بعد وہ عدم اعتماد سے نکالے جانے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار رہنما ن لیگ شہباز شریف ہیں۔
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 10 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 8 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 12 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 13 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل









