اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جب کہ ساتھ ہی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ روز کے احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔
وزیراعظم کا اپنے عملے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں، ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا، ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول ہوں گے۔
پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم:بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
- 15 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے،خواجہ آصف کا سزا پر ردعمل
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل
- 36 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- ایک گھنٹہ قبل
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستانی کوہ پیماثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی
- 3 گھنٹے قبل
اپوزیشن رہنماؤں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک،موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز
- ایک گھنٹہ قبل
ترکیہ : زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل