Advertisement
پاکستان

نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کیلئے درخواستیں تیار کر لی گئیں

اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراءکے بعد وطن واپس آ ئیں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 13th 2022, 12:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کیلئے درخواستیں تیار کر لی گئیں

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

دونوں کے پاسپورٹ کی معیادختم ہو چکی ہے ، اسحاق ڈار اور نوازشریف کے نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ہے ، اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجراءکے بعد وطن واپس آ ئیں گے ۔

Advertisement
Advertisement