کراچی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 مئی سے پہلے پہلے ان چوروں لٹیروں کی حکومت کو عمران خان ختم کرے گا۔


کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو واپس لانا ہوگا، اگر عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔
انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا، اپنے باپ حاکم زرداری کی سیٹ پر ایم این اے نہیں بن سکا، یہ بے نظیر کا جعلی خط دکھا کر اقتدار میں آیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں سب سے مشکل وقت تھا، میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونے جا رہا تھا، لیکن پھر میں نے سوچا کہ جو اس وقت عمران خان کو چھوڑے گا وہ نسلی اور اصلی نہیں ہوگا۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے سب کو سکھایا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی بات کی ان کو سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزارت اعظمیٰ کو لات مار کے اپنے عوام میں آ گیا، لیکن جھکنے سے انکار کر دیا، یہ جنگ عمران خان اپنے لیے نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے لیے لڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کا کوئی وزیر اعظم ایسا خط سامنے نہیں لا سکا، ایسے خط سب کو آتے رہے ہیں، فون بھی سب کو آتے رہے، لیکن سب کی ٹانگیں کانپ جاتی تھیں،
انہوں نے کہا کہ عمران خان سچا اور مخلص پاکستانی ہے اس لیے اس نے جھکنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے 30 مئی تک حکومت گرنے کی بات کی، جو کہ دور کی بات ہے، یہ حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے۔

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 14 گھنٹے قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 9 گھنٹے قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- ایک دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 دن قبل

