موجودہ امریکی صدر بائیڈن نے 2008ء میں بھی عمران خان کو مدد کی پیشکش کی:علی زیدی
کراچی:رہنما پاکستان تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے2008ء میں بھی عمران خان کو مدد کی پیشکش کی جسے ٹھکرا دیا گیا۔
کراچی جلسے سے خطاب میں علی زیدی نے ایبسولیوٹلی ناٹ کے حوالے سے کہا کہ عمران خان سے جڑا ایک واقعہ سناتا ہوں جس سے ایک راز سے پردہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن 2008ء میں امریکی سینیٹر تھے، عمران خان کی بائیڈن کے ساتھ 2008ء میں ملاقات ہوئی جس میں عارف علوی بھی موجود تھے اور میں بھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2008ء میں عمران خان سے کہا کہ آپ مشرق اور مغرب کو بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں، بتائیں ہم آپ کی کیا مدد کریں؟ عمران خان نے جو بائیڈن کو جواب دیا کہ میری ایک مدد کرو کہ میری کوئی مدد نہ کرو، میں جب بھی وزیر اعظم بنوں گا عوام کی طاقت سے بنوں گا۔
شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو واپس لانا ہوگا، اگر عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھر دیں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا، اپنے باپ حاکم زرداری کی سیٹ پر ایم این اے نہیں بن سکا، یہ بے نظیر کا جعلی خط دکھا کر اقتدار میں آیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں سب سے مشکل وقت تھا، میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونے جا رہا تھا، لیکن پھر میں نے سوچا کہ جو اس وقت عمران خان کو چھوڑے گا وہ نسلی اور اصلی نہیں ہوگا۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے سب کو سکھایا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی بات کی ان کو سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزارت اعظمیٰ کو لات مار کے اپنے عوام میں آ گیا، لیکن جھکنے سے انکار کر دیا، یہ جنگ عمران خان اپنے لیے نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے لیے لڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کا کوئی وزیر اعظم ایسا خط سامنے نہیں لا سکا، ایسے خط سب کو آتے رہے ہیں، فون بھی سب کو آتے رہے، لیکن سب کی ٹانگیں کانپ جاتی تھیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان سچا اور مخلص پاکستانی ہے اس لیے اس نے جھکنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے 30 مئی تک حکومت گرنے کی بات کی، جو کہ دور کی بات ہے، یہ حکومت تو چند دنوں کی مہمان ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مراسلے کے ذریعے امپورٹڈ حکومت لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج نے چڑھائی کی توعمران خان نے مجھے کہا کہ اقوام متحدہ جاؤ اور فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرو، تو میں نے شہباز شریف کی طرح ٹوئیٹ نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ گیا اور فلسطینیوں کا مقدمہ لڑ کے جنگ بند کروائی۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ اب آپ جاگ گئے ہیں؟ حلف نہیں اٹھایا؟ کابینہ نہیں بنی؟ شاہ محمود نے کہا کہ چینی 10 روپے مہنگی کر دی، گھی 30 روپے، بجلی 4.85 پیسے مہنگی ہوئی یا نہیں ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لسانیت اور تعصب ختم کریں گے، اب سندھ کارڈ نہیں پاکستان کارڈ چلے گا، اللہ کے بعد سب سے بڑی کچہری عوام کی کچہری ہے۔
اسد عمر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حرام کے مال سے حکومت تبدیل کی گئی ہے، تحریک انصاف نے پورے پاکستان کے لیے کام کیا ہے، لیکن کراچی کے لیے جو کچھ بھی مانگا گیا عمران خان نے کبھی انکار نہیں کیا، کراچی کو تاریخی 625 ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے، پیسے کے زور پر ضمیر خریدے گئے، 7 سمندر پار سے حکم آتا ہے اور راتوں رات اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دو نظریوں کا ٹکراؤ دیکھا ہے، ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں اور دوسرا کہتا ہے ہم خوددار ہیں، عمران خان آپ نے قوم کو دکھایا ہے خوددار لیڈر کے ساتھ کیسے قوم کھڑی ہوتی ہے، سب کچھ برداشت کرلیں گے غلامی نہیں، عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کا خواب پورا ہوگا، نیا پاکستان بنے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 7 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 10 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 7 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 12 گھنٹے قبل
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 12 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 10 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 8 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 8 گھنٹے قبل