اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا نے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئےگورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹایا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مؤقف دینے کے لیے گورنر ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر رکھی تھی۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں نے عہدے سے ہٹائے جانے پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔
عمر سرفراز نے کہا کہ ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے، صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔
گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس معلومات آئیں تو میں نے رپورٹ منگوائی جس کی روشنی میں تقریب حلف برداری کو مؤخر کیا ہے۔
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 days ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- a day ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 days ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 days ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 18 hours ago

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 18 hours ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 18 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 2 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

