صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے:فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ صدر پاکستان نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئ سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مؤقف دینے کے لیے گورنر ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر رکھی تھی۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں نے عہدے سے ہٹائے جانے پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے، صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔
گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس معلومات آئیں تو میں نے رپورٹ منگوائی جس کی روشنی میں تقریب حلف برداری کو مؤخر کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 13 گھنٹے قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر
- 15 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا
- 11 گھنٹے قبل
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا
- 12 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات
- 13 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
- 10 گھنٹے قبل
اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان
- 15 گھنٹے قبل