افغان سرزمین سے کالعدم دہشتگرد پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،دفترخارجہ
پاکستان نے اپنی سرزمین پر افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار 17 اپریل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات پر سخت تشویش ہے۔ پاکستان نے افغانستان کی حکومت سے حالیہ چند ماہ کے دوران متعدد بار درخواست کی ہے کہ وہ اس بارڈر کو محفوظ بنائیں۔ کچھ عرصے سے افغانستان کی طرف سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان اور افغانستان مختلف اداروں کے ذریعے اپنی مشترک سرحد پر مؤثر تعاون اور سیکیورٹی کیلئے بات چیت کرتے رہے ہیں۔ بد قسمتی سے سرحدی علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت کالعدم گروہ تسلسل کے ساتھ پاکستانی پوسٹوں پر حملے کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی سپاہی شہید ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 14 اپریل کو بھی افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کے حملے میں شمالی وزیرستان میں سات پاکستانی فوجی جان سے گئے۔ پاکستان افغانستان کی حکومت سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کاررائیوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اس موقعے پر افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کے احترام کا اعادہ کرتا ہے اور ہم تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ایسے واقعات پاک افغان سرحد پرامن برقرار رکھنے کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے ان کے بقول پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر انفارمیشن نجیب اللہ حسن نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے کنڑ کے ایک علاقے میں پاکستان کے راکٹ حملوں سے پانچ بچے اور ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 5 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 10 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 5 گھنٹے قبل



