رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا : محکمہ موسمیات
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کاکہنا ہے کہ سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آدھی رات کو شروع ہوگا۔
پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن جزوی ہوگا اور یہ جنوبی امریکا، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں اور بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے علاقوں میں نظر آئے گا۔
ادارے کے مطابق جزوی سورج گرہن تیس اپریل کی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا اور یکم مئی ایک بجکر 42منٹ پر ختم ہو گا۔
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا ۔ دوسرا سورج گرہن یورپ، مغربی ایشیا ، شمالی آسٹریلیا،اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔
خیال رہے کہ چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جائے تو یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے اور یوں سورج کو گرہن لگ جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں چاند زمین کی سطح پر اپنا عکس ڈال دیتا ہے۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی
- 2 days ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- a day ago

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 hours ago

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- 2 days ago

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 3 hours ago

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 2 days ago

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 3 hours ago

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- a day ago

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق
- a day ago

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
- a day ago

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- a day ago






.jpeg&w=3840&q=75)