دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرنے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہوں نے دو ہفتے پہلے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ٹوئٹر خریدنے کی پوسٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر کے پاس “زبردست صلاحیت” ہے جسے وہ بہتر انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس کے مواد کی پابندیوں میں نرمی سے لے کر جعلی اکاؤنٹس کے خاتمے تک متعدد تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ، فرم نے ابتدائی طور پر مسٹر مسک کی بولی کو مسترد کر دیا تھا ۔ جس کے بعد ٹویٹر کے متعدد شیئر ہولڈرز نے مبینہ طور پر کمپنی سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ وہ ممکنہ معاہدے کا موقع ضائع نہ کرے۔ جس کے بعد ٹویٹر فرم نے مسک کی پیشکش قبول کرلی ۔
ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آزاد تقریر ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں مستقبل کے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے ۔ وہ بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر اور صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم بنائیں گے۔
??♥️ Yesss!!! ♥️?? pic.twitter.com/0T9HzUHuh6
— Elon Musk (@elonmusk) April 25, 2022
ٹوئٹر کی ایلون مسک کو فروخت اس بات کا اعتراف ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کمپنی کے لیے منافع بخش ثابت نہیں ہوئے جبکہ دوسری جانب کمپنی 2023 کے مالیاتی اہداف کو پورا کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کمپنی کے چیف تکنیکی افسر پراگ اگروال نے یہ عہدہ گزشتہ سال نومبر میں سنبھالا تھا۔
یاد رہے کہ فوربز میگزین کے مطابق ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے۔ وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے بھی سربراہ ہیں ۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago






