Advertisement
ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 26th 2022, 3:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرنے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہوں نے دو ہفتے پہلے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ٹوئٹر خریدنے کی پوسٹ  میں کہا تھا  کہ ٹوئٹر کے پاس “زبردست صلاحیت” ہے جسے وہ بہتر انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کے مواد کی پابندیوں میں نرمی سے لے کر جعلی اکاؤنٹس کے خاتمے تک متعدد تبدیلیوں کا بھی مطالبہ کیا تھا۔  تاہم ، فرم نے ابتدائی طور پر مسٹر مسک کی بولی کو مسترد کر دیا تھا ۔  جس کے بعد ٹویٹر کے متعدد شیئر ہولڈرز نے مبینہ طور پر کمپنی سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ وہ ممکنہ معاہدے کا موقع ضائع نہ کرے۔ جس کے بعد ٹویٹر فرم نے مسک کی پیشکش قبول کرلی ۔ 

ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آزاد تقریر ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں  مستقبل کے  اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے ۔ وہ بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر اور صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم بنائیں گے۔

ٹوئٹر کی ایلون مسک کو فروخت اس بات کا اعتراف ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کمپنی کے لیے منافع بخش ثابت نہیں ہوئے جبکہ دوسری جانب کمپنی 2023 کے مالیاتی اہداف کو پورا کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کمپنی کے چیف تکنیکی افسر پراگ اگروال نے یہ عہدہ گزشتہ سال نومبر میں سنبھالا تھا۔

یاد رہے کہ فوربز میگزین کے مطابق ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے۔  وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایرو سپیس کمپنی سپیس ایکس کے بھی سربراہ ہیں ۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 14 گھنٹے قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 2 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 10 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 14 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement