جی این این سوشل

پاکستان

مسجد نبویؐ واقعے پر شاہ زین بگٹی کا ردعمل

مریم اورنگزیب  نے بھی ٹوئٹر پر  سورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسجد نبویؐ واقعے پر شاہ زین بگٹی کا ردعمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ  شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہ زین بگٹی   نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ' اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو' بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب  نے بھی ٹوئٹر پر  سورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مختلف طریقے زِیرغور ہیں، ایرانی قونصل جنرل

پاک ایران گیس پائپ لائن بین الاقوامی پابندیوں کے تحت نہیں آتی ہے، حسن نوریان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے مختلف طریقے زِیرغور ہیں، ایرانی قونصل جنرل

پاکستان میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے تاخیر کا شکار گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے مختلف طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے سیاسی عزم کو دیکھتے ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بین الاقوامی پابندیوں کے تحت نہیں آتی ہےاور یہ کہ دونوں ممالک اس معاملے پر بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک نے 2010 میں ایران کے جنوبی فارس گیس فیلڈ سے بلوچستان اور سندھ کے صوبوں تک پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن امریکی پابندیوں کے خدشات کے باعث پاکستان کے حصے پر کام روک دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحا ق ڈار کی گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحا ق ڈار کی   گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پندرھویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقا ت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستانی برادری کو مسئلہ کشمیر اور اسلام کے خلاف منفی سوچ کے حوالے سے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، پاکستانیوں نے پاک، گیمبیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll