جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم
محسن نقوی کا اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے اور کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دے دیااور بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعاً قبول نہیں ، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے اجلاس کوبریفنگ دی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

پاکستان

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔

چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا کہ رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے  جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا،پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے حج کیلئے سعودی عرب جانےوالے عازمین حج کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، جب شعیب گھر واپس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے۔

اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll