بحریہ سربراہ نے انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کیا
اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے دورہ آسٹریلیا میں انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران اکیسویں صدی میں انڈو پیسفک میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کا بنیادی مقصد بحری سکیورٹی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے حوالے سے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
کانفرنس میں 40 سے زائد بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی کمپنیوں نے شرکت کی ۔ نیول چیف نے کانفرنس کے دوران آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کے بحری سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف کے اس دورے سے کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کے لئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 20 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- an hour ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 20 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 6 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 20 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago




