Advertisement
تفریح

کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

سکرین شاٹ اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 30th 2022, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی عمر تو 41 برس ہو چکی ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں، لیکن وہ ابھی تک فِٹ ہیں اور اتنی زیادہ عمر کی نہیں لگتی ہیں۔
تاہم بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ہیروئن کو سوشل میڈیا پر لوگ ’بڈھی‘ یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیتے ہیں اور ٹرولنگ کرتے رہتے ہیں۔
اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو انہیں ’بڈھی‘ کے لفظ سے پکارتے ہیں۔
کرینہ کپور نے اس لفظ کا سکرین شاٹ اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں۔‘
ان کی عمر پر کئی مرتبہ بات کی گئی اور جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں ان کو انہوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 15 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 16 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 16 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 12 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 10 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 15 hours ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
Advertisement