راولپنڈی:مسلح افواج کی جانب سے معیشت کے استحکام کے لیے مختلف ایریاز میں اخراجات کوکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے معیشت کے استحکام کے لیے بڑے فیصلے عمل میں لائے گئے ہیں جن میں مختلف ایریاز میں اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
افواج نے یوٹیلٹی بلز کی مد میں اپنےاخراجات کو مزید محدود کردیا ہے، ڈیزل اور پیٹرول کی بچت کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے جمعہ کے روز پوری فوج میں ڈرائےڈے ہو گا جس میں سوائے ایمرجنسی کے کوئی بھی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں چلےگی۔
بتایا گیا ہے کہ افواج پاکستان نے پی او ایل کی خصوصی بچت کے لیے تربیت اورانتظامی ضروریات کو کم کیا ہے،غیرملکی معاہدوں کو مقامی کرنسی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ عسکری نقل وحرکت میں کمی اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
عسکری تربیت کے لیے بھی دور دراز علاقوں کے بجائے مقامی ایریا میں ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، کانفرنسز اوردیگر اہم امور کے لیے کام آن لائن ہوگا۔
مزید برآں پاک فوج کی جانب سے کوروناکی مد میں ملی رقم میں سے 5 ارب روپے بچاکرحکومت کو واپس کیے گئے،رواں سال دفاعی بجٹ قومی بجٹ کا صرف 16 فیصد ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago






