Advertisement
پاکستان

وفاقی بجٹ:درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے

اسلام آباد:فنانس بل بجٹ 2022-23 میں موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 11th 2022, 12:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ:درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے

فنانس بل بجٹ 2022-23 کی دستاویز کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے جبکہ 2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد ہوگی۔

بجٹ میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے، 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی بجٹ 2022-23 کے مطابق حکومت کی جانب سے موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کی مد میں 10 روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ تھری جی، فور جی لائسنسز کی نیلامی سے 50 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement