لاہور:سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اور مریم نواز نے مجھ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر درجنوں جعلی پرچوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا کہ میرے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پارٹی رہنماؤں پر جعلی پرچوں کا مقصد ہے کہ شاید ہم تھک یا ڈر جائیں گے۔
حماد اظہر نے حکومتی اقدامات پر کچھ اشعار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالب نے ایسے فاشسٹ ذہن کے لوگوں کے بارے میں کیا خوب کہا ہے:
میرے ہاتھ میں قلم ہے، میرے ذہن میں اُجالا
مجھے کیا دَبا سکےگا کوئی ظلمتوں کا پالا
مجھے فکرِ امنِ عالم، تجھے اپنی ذات کا غم
میں طُلوع ہو رہا ہوں، تُو غروب ہونے والا
ایک اور ٹوئیٹ میں اپنے اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ پر مبنی دستاویز شیئر کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ایسا مارشل لاء کے ادوار میں بھی نہیں ہوا، ملک ان سے چل نہیں رہا اور ریاست کو فاشزم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔


ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 8 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل






