Advertisement
پاکستان

ڈی چوک پر ہنگامہ آرائی اور توڑ کے ذمہ دار عمران خان قرار

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ میں ڈی چوک پر ہنگامہ آرائی اور توڑ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 11th 2022, 3:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی چوک پر ہنگامہ آرائی اور توڑ کے ذمہ دار عمران خان قرار

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں ڈی چوک پر ہنگامہ آرائی اور توڑ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 6 بجکر 50 منٹ پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی چوک پہنچنے والے بیشتر مظاہرین مسلح تھے، مظاہرین نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھائی گئیں اور کنٹینرز ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement