اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دس روز بعد ملک بھر میں معمول سے زیادہ اور تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس پر وزیر اعظم کی جانب سے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے اور زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر خطرے کی زد میں آنے والے علاقہ کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے، پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں، نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 20 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 19 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago



