Advertisement
پاکستان

پاکستانی عوام 83 ارب روپے کی چائے پی گئے

اسلام آباد:اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 83 ارب روپے کی چائےامپورٹ کی گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 12 2022، 7:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی عوام 83 ارب روپے کی چائے پی گئے

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں چائے پینے کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 13 ارب روپے زائد کی چائے منگوائی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 70 ارب 42 کروڑ روپے کی چائے منگوائی گئی تھی جبکہ اس سال 83 ارب روپے سے زائد کی چائے امپورٹ کی گئی ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود چائے کی امپورٹ میں واضح اضافے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں چائے کے شوقین افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement