اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت کااستعمال بندکیا جائے۔


تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں پر امن مسلم مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت کےاستعمال کی مذمت کی پر زور مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال غیر منصفانہ اور قابل مذمت ہے، بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں ترک کرے،اقلیتوں کونشانہ بنانا اور ان کےمذہبی جذبات مجروح کرنا بند کیاجائے۔
صدر مملک نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانےکےبڑھتے واقعات کو روکے، پرامن مظاہرین کے خلاف وحشیانہ طاقت کااستعمال بندکرے۔
صدر عارف علوی نے نے بھارت سے حضورﷺکی شان میں گستاخی کےذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے عالمی برادری سے بھی بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ سے متعلق نازیبا بیان کے بعد بھارت کو دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی طرف سے شدید احتجاج کا سامنا ہے۔
س ضمن میں کئی مسلم ممالک کی جانب ےس بھارتی سفیروں کو طلب کرکے احتجاجی مراسلے تھمائے گئے جبکہ وسطی ایشیائی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔
گستاخانہ بیان کے بعد بھارت میں بھی مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہورہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر بدترین تشدد کر رہی ہے۔

جون 2026 تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹائز کردی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 2 گھنٹے قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 20 منٹ قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 4 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- ایک گھنٹہ قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل