Advertisement
پاکستان

کسی قسم کا سیاسی نہیں، ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 16th 2022, 1:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسی قسم کا سیاسی نہیں، ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کسی قسم کا سیاسی بیان نہیں دیا، میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا، یہ رائے نہیں انٹیلی جنس بیس انفارمیشن تھی، سازش کا لفظ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا، جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن یا کوئی اور فورم کا حکومت کے پاس آپشن موجود ہے، یہی آپشن پچھلی حکومت کے پاس بھی موجود تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی، کمیٹی اجلاس میں واضح کردیا گیا تھا کہ سازش کے کوئی ثبوت نہیں، ادارے کا پوائنٹ آف ویو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا موقف واضح بیان کردیا تھا، کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے یہ نہیں کہا کہ سازش ہوئی، حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے۔

Advertisement
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 9 گھنٹے قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

  • 15 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 13 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 3 دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement