گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا، وہ کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا:پرویز الٰہی
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، وہ کون ہوتا ہے اسمبلی اجلاس کو بلانے والا۔


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایوان اقبال میں اجلاس کو غیر جمہوری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، وہ کون ہوتا ہے اجلاس کو بلانے والا، جب اسپیکر موجود ہے تو ڈپٹی اسپیکر کس حیثیت سے اجلاس کی صدارت کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا غیر قانونی کام ختم کردیا ہے، آئندہ یہ ایسی جرات نہیں کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے ووٹ کوعزت دو، کیا پنجاب اسمبلی کوعزت دی گئی ہے، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے قرار داد کے ذریعے گورنر کے آرڈیننس کو ختم کردیا ہے اب اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی خودمختاری کے لیے ہر فورم پر جائیں گے، اداروں کو کمزور کرنا خود کو کمزور کرنا ہے، اسٹاف ہے نہ سیکریٹری ہے آرڈیننس لاکر گند ڈالا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں جاری ڈیڈ لاک کے باعث گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی بجائے ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا، جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کر رکھا تھا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل



