یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت خزانہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
روس نے دنیا کو بے پناہ سستا تیل بیچ ڈالا،ہم یہاں بھکاریوں کے وینٹی لیٹر پر جا پڑے:حماد اظہر
لاہور:سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ روس نے دنیا کے درجنوں آزاد ممالک کو ستا تیل بیچ ڈالا ہے اورہم یہاں بھکاریوں کے وینٹی لیٹر پر جا پڑے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج آزاد خارجہ پالیسی کی اہمیت سب کے سامنے عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے دنیا کے درجنوں آزاد ممالک کو بے پناہ سستا تیل بیچ ڈالا ہے جبکہ ہم یہاں بھکاریوں کے وینٹی لیٹر پر جا پڑے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ روس کے سفیر نے بھی اب تو کہہ دیا ہے کہ ہم سستا تیل بیچنے کو تیار ہیں، عمران حان کو روس کے دورے کی وجہ سے نکالا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 59 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید برآں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 29 روپے59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی، اب پٹرولیم مصنوعات کے معاملے میں کوئی نقصان برداشت نہیں کرے گی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 10 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago



