روڈ ٹو مکہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا، وزیراعظم
ملاقات میں سعودی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ٹیم بھی شریک ہوئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago





